ایف آئی اے نے 2 انسانی سمگلر زگرفتار کرلئے

  ایف آئی اے نے 2 انسانی سمگلر زگرفتار کرلئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے دو انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے، ملزمان کے نام ریڈ بک میں شامل تھے۔مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزم ظفر اقبال اور افتخار احمد کو گرفتار کیا گیا۔ایف ا?ئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے نام ریڈ بک 2019 میں شامل تھے اور وہ انتہائی مطلوب تھے، دونوں ملزمان کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے۔ملزمان غیر قانونی طریقے سے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔

مزید : علاقائی