لاک ماسٹرعدالت طلب

لاک ماسٹرعدالت طلب

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے الیکٹرک لاک سسٹم رقم لینے کے باوجود ٹھیک نہ کرنے پر فیصل لاک ماسٹر گلبرگ کے مالک کو 25فروری کو طلب کر لیاہے،عدالت میں فین روڈکے طاہر مقصود بٹ نے 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ لاک سسٹم کی رقم اداکرنے کے باجود یہ سسٹم ٹھیک کام نہیں کررہا ہے اور لاک ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے دروازے بند نہیں ہو پارہے ہیں۔

جس کی شکایت کی گئی لیکن شنوائی نہیں ہوئی،وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی