مانگا منڈی،دیرینہ دشمنی پر مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

  مانگا منڈی،دیرینہ دشمنی پر مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں دوفائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تالاب سرائے کے قریب دیرینہ دشمنی کی وجہ سے نعمان نامی ملزم نے وسیم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، علاوہ ازیں کماس گاؤں کے علاقہ میں حسیب نامی شخص کی فائرنگ سے دو حقیقی بھائی زخمی ہوگئے اس وقوعے کی بابت بھی یہ ہی بتایا جارہا ہے کہ ان کی کوئی آپس میں پرانی رنجش تھی۔

ان زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔تاحال پولیس نے زخمیوں کے بیان لیتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا لیکن ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

مزید : علاقائی