نوسر بازگرفتار

    نوسر بازگرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس کی کاروائی، نوسر بازی سے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کاسرغنہ گرفتار تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نوسربازی کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ملزم شیر علی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم شیر علی نوسر بازی سے لوگوں کے کارڈ کا پن کوڈ استعمال کرکے لوگوں سے انکی رقم لوٹ لیتا تھا،ملزم کے خلاف شہری علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج تھا۔

تفتیش کے دوران سی سی فوٹیج موصول ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی