ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لاہور میں منعقدہ پہلے میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کے قیام گاہ اور روٹ سمیت قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے تمام اِنٹری گیٹس پر شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے اور تلاشی کے عمل کا بھی معائنہ کیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام تر سکیورٹی معاملات کی خود نگرانی کی،رائے بابر سعیدنے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اورمستعدی سے ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔، شائقین کرکٹ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں داخلے اور میچ کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے بھرپورتعاون دیکھنے میں آیا، لاہور پولیس میچز کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تیارہے۔
پی ایس ایل کے پہلے میچ کے دوران کھلاڑیوں سمیت ملکی و غیر ملکی شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے لاہور پولیس کے 10ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔تمام میچز اور پریکٹس سیشنز میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اورشائقین کوسکیورٹی فراہم کریں گے۔

مزید :

علاقائی -