عراق نے کرونا وائرس کے پیش نظر سرحدیں 3روز کیلئے بند کردیں

  عراق نے کرونا وائرس کے پیش نظر سرحدیں 3روز کیلئے بند کردیں

  



تہران(شِنہوا)ایران میں کرونا وائرس کے باعث عراق نے جمعرات کے روز ایران کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں 3 روزکیلئے بند کردی ہیں۔یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے جمعہ کے روز رپورٹ کی ہے۔ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ عراقی ائیرویز نے جمعرات کے روز وائرس کے پھیلا ؤکے خدشہ کے پیش نظر ایران کے ساتھ پروازیں منسوخ کردیں۔

اسی طرح عراق نے جمعرات کے روز ایرانی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی اور اپنے شہریوں پر ایران کا سفر کرنے کی پابندی عائد کردی

مزید : علاقائی