شادباغ: نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

شادباغ: نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کے آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے چاہ میراں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 50سالہ منور خاں اور اس کے بیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں منور خان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق باپ بیٹا گھر سے کام کے لئے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی