گاڑی سے اسلحہ برآمد

    گاڑی سے اسلحہ برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں مشکوک گاڑی کو روکنے پر اسلحہ برآمد،پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ میں پولیس نے کارسوار تین افراد کی تلاشی لیتے ہوئے ان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا جن میں دو عدد رائفل،ایک تیس بور پسٹل اور درجنوں گولیاں شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان رئیس،شاہنواز اور احسان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

مزید : علاقائی