مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی (ق) لیگ میں شمولیت

      مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی (ق) لیگ میں شمولیت

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن جڑانوالہ سے یونین کونسل سے دو بار چیئرمین منتخب ہونے والے چیئرمین رائے امتیاز احمد آصف کھرل نے اپنے ساتھی محمد یاسین واہگہ ایڈووکیٹ، مسلم لیگ فیصل آباد کے صدر رانا عظیم کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1