سیدنا صدیق اکبرؓ کی اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،قاری زوار بہادر

    سیدنا صدیق اکبرؓ کی اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،قاری زوار بہادر

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ”شان صدیق اکبر کانفرنس“ حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر،مفتی تصدق حسین،مفتی سلیمان قادری،مولانا مختار احمد صدیقی،رشید احمد رضوی،سید منور حسین شاہ،قاری محمد نعیم،مولانا سرفراز احمد قادری اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول،یار غارمصطفےٰ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓنے آقائے دوجہاں حضور اکرم ؐ پر جانثاری کی ایسی مثال قائم کی جس کی دوسری مثال پیش نہیں کی سکتی۔

حضرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ تمام زندگی حضور اکرمؐ اور ان کے لائے ہوئے نظام کے فروغ کے لئے جدوجہدکرتے ہوئے جان مال اوراپنی اولاد رسول پاکﷺ پر قربان کیے۔ انہوں نے کہا کہ صدیق اکبر اُمت میں سے نظام مصطفےٰؐ نافذ کرنے والے پہلے حکمران تھے وہ زندگی کے آخری سانس تک باطل سے نبرد آزمارہے۔ انہوں نے دیانت امانت صداقت اور شجاعت کی اعلیٰ مثالیں قائم فرمائیں جو رہتی دنیا تک انسانسیت اور حکمرانوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا آپ کا عہد اسلامی تعلیمات کا عملی مظہر اور اسلامی تاریخ کا زریں دور تھا۔آپ نے جس تدبر اور عزم واستقامت سے فتنوں کا قلع قمع کیا،انسانی

مزید : میٹروپولیٹن 1