دانش سکولوں کے طلبہ نے بہترین یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل کی،سمیرا احمد

  دانش سکولوں کے طلبہ نے بہترین یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل کی،سمیرا احمد

  



لاہور (پ ر) صوبہ بھر میں قائم پنجاب دانش سکولز کے شاندار نتائج کی بدولت ایف ایس سی مکمل کرنے والے سو فیصد طلبہ و طالبات نے ملک بھر کے بہترین اداروں اور یونیورسٹیوں میں داخلے حاصل کیے ہیں۔ سال2018-19میں پنجاب دانش سکولز کے 14 کیمپسز کے 918 طلبہ و طالبات نے بہترین نمبر حاصل کئے جس کی وجہ سے6طلباء میڈیکل، 9 یو ای ٹی، 2لمز اورمجموعی طور پر41طلبہ آرمڈ فورسز میں سلیکٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں 860 طلبہ و طالبات کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، کامسیٹس، PIEAS،فاسٹ، نمل میانوالی اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ جیسے بڑے تعلیمی اداروں نے میرٹ پر داخلہ دیا۔ پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی کی وائس چیئر پرسن سمیرا احمد(ایم پی اے) نے کہا ہے کہ کسی بھی سکول کا معیار اس کے نتائج اور مختلف شعبوں اور پیشہ وارانہ یونیورسٹیوں میں داخلہ سے منسلک ہوتا ہے۔

پنجاب دانش سکولز سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک بھر کی بڑی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔یہ و ہ طلبہ و طالبات ہیں جن کے والدین غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں لیکن پنجاب دانش سکولز نے ان کی زندگیاں بدل دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1