بلاول احتجاج کی باتیں چھوڑ کر سندھ کی فکر کریں،اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے بلاول زرداری اپوزیشن کو میدان میں لانے کی باتیں چھوڑدیں، سندھ کی فکر کریں، جہاں کئی دہائیوں سے انکی حکومت ہے اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، علاج کی سہولتیں نہ ملنے باعث غریب عوام موت کے منہ جا رہے ہیں، انہیں اپنا شاہانہ طرز زندگی سے فرست نہیں، پاکستان کے باشعور عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی کی ڈیڑھ سالہ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، اب ایک دوسرے کو سہار ا دے کر سانسیں لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، بلاول زرداری کی اپنی پارٹی کے لوگ باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کیاکھڑی ہونگیں، ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
، ان کا مزید کہنا تھاکہ بلاول زرداری کی سیاسی فلم پنجاب میں بُری طرح فلاپ ہو چکی ہے، سیاست کرنا ان کے بس کی بات نہیں، بلاول زرداری اپنے والد زرداری کی پیروی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کی تیاری کرلی ہے، حکومت کے خلاف میدان لگا کر وہ اپنے آپ کو بے نقاب کرلیں گے، کیونکہ عوام انہیں پہچان چکی ہے ان کے گھروالے انکے ساتھ نہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور عوام کی وہ خدمت کرنا چاہتے ہیں تو اپنے باپ زرداری سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دلوائیں جس سے ملکی قرضے ادا ہوسکیں۔