آٹے،چینی کی انکوائری رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں،عظمیٰ بخاری

  آٹے،چینی کی انکوائری رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور زلفی بخاری کے بعد وزیراعظم نے دوستوں کو بھی این آر او دے دیا ہے۔آٹے اور چینی کی انکوائری رپورٹس قوم کی سامنے لائی جائیں۔عمران خان اپنی اے ٹی ایمز مشینوں کے تحفظ کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔حکومتی وزراء کے پاس ہر مسئلے کا ٹی ٹی اور آئیں بائیں شائیں رہ گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں۔

وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1