مینار پاکستان کنونشن سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی،علی امتیاز وڑائچ

  مینار پاکستان کنونشن سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی،علی امتیاز وڑائچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہاکہ اتوار کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں عہدیداران کا تنظیمی کنونشن ہوگا جس میں 11 ہزار عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، تمام تر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے، عہدیداروں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملکی سیاسی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔

، جس سے پارٹی نچلی سطح پر مضبوط اور فعال ہو گی، تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے اور حکومت تک پہنچانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1