سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے، یاسمین راشد

  سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے، یاسمین راشد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکے زیراہتمام کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹرآفتاب اقبال شیخ، ڈاکٹرالطاف چیمہ، ڈاکٹر مظہر الا سلام، ڈاکٹر ندیم خواجہ، ڈاکٹرمنظوراحمد، تنظیم کے دیگر عہد یدا را ن کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہم پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے بلاسود قرضے کی معیادبڑھارہے ہیں۔ ابھی تک صوبے میں پچاس لاکھ صحت انصاف کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مارچ تک 72ّلاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔ ہیلتھ پروفیشنلزطب کی دنیامیں روزگارکے مواقع فراہم کرسکتے ہیں، ہیلتھ انشورنس کارڈسرکاری ملازمین کوبھی دئیے جا ئیں گے۔ دریں اثناء وزیرصحت پنجاب پروفیسریاسمین راشدنے چلڈرن ہسپتال میں پانچویں بین الاقوامی پیڈیٹرک ہیماٹولوجی اونکولوجی کانفرنس میں بھی بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرمسعودصادق، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹرطارق بھٹہ، پروفیسرعاصم بلگرامی، پروفیسر آغا بشیر، پروفیسرنثار، پروفیسر عائشہ، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہرسال آٹھ ہزاربچے کینسرکے مرض کاشکارہوتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں پاکستان کے سب سے بڑے کینسریونٹ کے ذریعے معصوم بچوں کومفت ادویات وعلاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔

 یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1