جسٹس عابد عزیز شیخ کی سیشن ججوں کے امتحانات میں بار کوٹہ کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت سے معذرت

  جسٹس عابد عزیز شیخ کی سیشن ججوں کے امتحانات میں بار کوٹہ کیلئے دائر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحانات میں بار کا 40 فیصد کوٹہ مختص نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں واپس چیف جسٹس کو بجھوا دیں تاکہ انہیں سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کو بھجوایا جاسکے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وہ ہائی کورٹ کی امتحانی کمیٹی کے رکن ہیں،اس لئے مناسب نہیں کہ وہ خود ان درخواستوں کی سماعت کریں۔

معذرت

مزید : صفحہ آخر