مالیاتی خسارہ میں کمی کے بعد مہنگائی کنٹرول کی جائے،قاضی ندیم
لاہور (سٹی رپورٹر) الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن برانڈ رتھ روڈ کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارہ میں کمی کے بعدبڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرے جس کے باعث ہر طبقہ فکر متاثر ہورہاہے اور اس کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔
مہنگائی کا بنیادی سبب بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافوں کے ساتھ ساتھ بے تحاشا ٹیکسز اور ان کی بڑھتی ہوئی شرح بھی ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے پیداواری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہنگائی کاروباری طبقہ کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومتی اقدامات کے باعث بڑھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مالیاتی خسارہ آدھا رہ گیا ہے لیکن مہنگائی 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو تشویشناک ہے۔