چینی حکام نے کروناوائر س کا جراء ت کے ساتھ مقابلہ کیا،جاوید پپو

      چینی حکام نے کروناوائر س کا جراء ت کے ساتھ مقابلہ کیا،جاوید پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائر س پر جس تیزی سے قابو پایا ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔چند دن تک کورونا وائرس کا بالکل خاتمہ کر دیا جائے گا جس کے لئے چین کی حکومت کی کوششوں قابل ستائش ہیں۔اگر یہی وباء کسی اور ملک میں پھیلی ہوتی شائد ا س پر قابو پانا مشکل ہو تا۔انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے انسدادی اقدامات پر چین کے ساتھ ہیں، چینی حکام نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کلیدی کاوشیں کی ہیں۔ چین نے گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے تیز، متحرک،اقدامات کیے۔

چین کی اعلی قیادت بیماری پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر چین کے اقدامات کو سراہا ہے، عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ نے چین کی سنجیدگی کی تعریف کی۔

کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن معاونت کی فراہمی پر چین کے شکر گزار ہیں، یقین ہے چین کے عوام اپنے عزم و ارادے سے مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1