حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ناکام ہونگے،سعدیہ سہیل

حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ناکام ہونگے،سعدیہ سہیل

  



  

لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اپنی کرپشن بچانے والے راہِ فرار کیلئے پاؤں مار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول زرداری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اکثر اوقات تو پانی قیمتاً بھی دستیاب نہیں ہوتا اور جفا کش عوام کو پانی کے بغیر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔

بلاول زرداری سندھ کے حالات درست کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں پچھلے دس سال سے سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی عوام کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے کرپشن کے تاریخ ساز کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے حالات میں بلاول کے بیانات مضحکہ خیز ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1