موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،چوہدری قدیر

موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،چوہدری قدیر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر چوہدری قدیر نے کہا ہے کہ کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، اگر فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں ابو اور پھپھو بچاؤ مہم پر نکلی ہوئی ہیں۔معیشت کی تباہ حالی کا طعنہ دینے والوں تیس سال سے اس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے وہ بھی قوم کو بتانے کی ضرورت ہے۔

۔پاکستان تحریک انصاف عوام دوست جماعت ہے۔میاں نواز شریف اپنے علاج پر توجہ دیں۔میاں صاحب واحد مریض ہیں جو اپنے علاج کے نام پر قوم کو بلیک میل کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1