سموگ کیخلاف یورو 4اور 5ٹیکنالوجی کی پالیسی مرتب کرنیکا حکم

سموگ کیخلاف یورو 4اور 5ٹیکنالوجی کی پالیسی مرتب کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کے خلاف دائردرخواست پرحکومت سے ایندھن کی یورو 4 اور 5 ٹیکنالوجی کی پالیسی مرتب کرنے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ایندھن ٹیکنالوجی کے حوالے سے پالیسی کیوں نہیں بنائی جارہی، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کامعاملہ ایمرجنسی نوعیت کاہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ یورو 4 اور یورو 5 ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں،یورو فور کے لئے پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے،پالیسی مرتب کرکے جلد رپورٹ پیش کر دیں گے۔درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے کسی قسم اقدامات نہیں کئے جا رہے،سموگ پر قابو نہ پانے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔
سموگ

مزید :

صفحہ آخر -