اہل حق منکرین ختم نبوت کا ہر صورت تعاقب کرینگے،علماء

  اہل حق منکرین ختم نبوت کا ہر صورت تعاقب کرینگے،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام آل لاہور تقریری مقابلہ بسلسلہ تحفظ ختم نبوت جامع مسجد عائشہ دفتر ختم نبوت مسلم ٹاؤن وحد ت روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان لاہور کے صدر مولانا مفتی عزیز الرحمن، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، مولانا ڈاکٹر عبدالواحدقریشی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالشکورحقانی، مولانا محبوب لحسن طاہرودیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا ہرصورت تعاقب کرتے رہیں گے۔

قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تحفظ ختم نبوت کے لئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ مولانامفتی عزیز الرحمن نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں تاکہ گستاخی رسالت کا سلسلہ مکل طورپر بند ہو۔ حکومتی صفوں اور سرکاری اداروں کو قادیانیت نواز عناصر سے پاک کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1