تجاوزات کے خاتمے کی درخواست،ٹیپاسے رپورٹ طلب

        تجاوزات کے خاتمے کی درخواست،ٹیپاسے رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے دائردرخواست پرٹیپا کو سڑکوں کے پلان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لئے 28 فروری تک مہلت دے دی،کیس کی سماعت کے دوران مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سی ٹی او نے تو ٹریفک کنٹرول کروانی ہے، ٹیپا کا کام ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں کا پلان تیار کرنا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے لاہور میں 3 ہزار وارڈنز کام کررہے ہیں،جس پر فاضل جج نے کہا کہ عدالت نے ٹیپا کو سڑکوں کا پلان وضع کرنے کا حکم دیا تھا، ٹیپا نے تمام سڑکوں کی پلاننگ کرنی ہے، سی ٹی او یاٹریفک پولیس نے تو یہ کام نہیں کرنا، جیل روڈ میں اگر کہیں ٹریفک میں تنگی ہوتی ہے تو کیوں ہوتی ہے؟ آئندہ سماعت پر ٹیپا ٹریفک سے متعلق سڑکوں کا مکمل پلان وضع کر کے عدالت میں پیش کرے،درخواست گزار شہری ہارون فاروق کا موقف ہے کہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

ٹیپا رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر