منشا بم کے بیٹے سے جائیداد کی دستاویزات اور سول کورٹ کا حکم نامہ طلب

منشا بم کے بیٹے سے جائیداد کی دستاویزات اور سول کورٹ کا حکم نامہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے فیصل منشاء کو پولیس اور ایل ڈی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزار سے جائیداد کی ملکیتی دستاویزات اور سول کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا۔عدالت نے اس کیس میں عدالتی حکم کے باجود ایس پی صدر ڈویژن کے بروقت پیش نہ ہونے پرناراضی کا اظہار بھی کیا۔فیصل منشاء کی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس اور ایل ڈی اے کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔سول کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود تعمیراتی کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ پولیس اور ایل ڈی اے کو ایسا کرنے سے روکا جائے،عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔
منشا بم

مزید :

صفحہ آخر -