ورلڈ امن کونسل کی محفل میلادؐ

    ورلڈ امن کونسل کی محفل میلادؐ

  



لاہور(پ ر) ورلڈ امن کونسل کے سربراہ علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی کے مطابق کونسل کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی یادمیں عرس و محفل میلاد 23 فروری بعد نماز عشاء 8 بجے تا 11 بجے تک دارالعلوم غوثیہ ضیاء القرآ ن ٹالیاں والی گلی مین بازار نمبر 2 غازی آباد میں علامہ بشیر احمد نجم کی زیرسرپرستی ہوگی اور صدارت پیر طریقت دیوان حامد مودود مسعود چشتی سجادہ نشین بابا فرید گنج شکر کریں گے جبکہ پیر علی رضا میاں میر سرکار، پیر افضال زنجانی میراں حسین زنجانی، پیر حبیب عرفانی سندر شریف، پیر سید ناظم حسین شاہ، پیر عثمان نوری، پیر حسنین محبوب گیلانی، مفتی عمران حنفی، علامہ محمد علی نقشبندی، پیر اختر رسول، پیر علی رضا شاہ، پیر غلام رسول اویسی، پیر منور سیفی، قاری محمد یونس قادری ودیگر شرکت کریں گے۔

، قاری رفیق نقشبندی، شہزاد حنیف مدنی، اظہر عالم فاروقی، میان غلام محمد پارٹی شریک ہوں گے جبکہ جید علماء کرام اور معروف ثناء خوان مصطفی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1