برآمدات میں اضافہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،عزیز الرحمن چن

  برآمدات میں اضافہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے برآمدات میں کمی کی وجہ سے پاکستان غریب ملکوں سوڈان، ایتھوپیا وغیرہ کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے کوئی ملک برآمدات بڑھائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ تحریک انصاف ترقی کے راگ الاپتے نہیں تھکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم معیشت بہتری کو بڑے فخریہ انداز میں بیان کر رہی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک مہنگائی میں کمی کی صورت میں پہنچنے چاہئیں تھے مگر بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں متواتر اضافے کے باعث مہنگائی کا جِن دندنا رہا ہے۔

و زیراعظم کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے تو عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مزید تاخیر نہ کریں کیونکہ حکومت کے پاس تاخیر کا اب کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1