اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں اور ہسپتالوں کے دورے

      اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں اور ہسپتالوں کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فوری دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈی انتظامیہ کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا، ملازمین کی حاضری،ادویات کے سٹاک، لیبر روم، وارڈز، گائنی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ اوردیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں بیڈ شیٹس کو فوری تبدیل کرنے کو بھی کہا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بر وقت ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1