کلاسیکل موسیقی کو ایک الگ مقام حاصل ہے،غلام علی

کلاسیکل موسیقی کو ایک الگ مقام حاصل ہے،غلام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کو ایک الگ مقام حاصل ہے اورکچھ دہائیاں قبل تک کلاسیکل موسیقی کو بے حد پذیرائی حاصل تھی۔بد قسمتی سے ا ب اس کی قدر کرنے والے کم ہوتے جارہے ہیں جس سے دل دکھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کو سیکھنا چاہیے اور اس کیلئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔کلاسیکل موسیقی کا فن سیکھنا بہت مشکل ہے شاہد اسی لئے نئے آنے والے اس کی جانب راغب نہیں ہوتے۔غلام علی نے کہا ہے کہ میں نے بطور ثقافتی سفیر پوری دنیا میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔
بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور پاکستان نے مجھے دنیا بھر میں عزت دی ہے اور مجھے اپنے ملک کا نام روشن کرکے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح سے جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہوں، کلاسیکل موسیقی نایاب فن ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے اور اس سے منسلک گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔

مزید :

کلچر -