معروف مزاحیہ اداکار ندیم برال انتقال کرگئے

معروف مزاحیہ اداکار ندیم برال انتقال کرگئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینکڑوں سٹیج ڈراموں اور نجی ٹی وی کے مقبول عام شو”خبرناک“ میں فن کا جادوجگانے والے معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔تفصیلات لے مطابق ندیم برال کو کل صبح دل کا دورہ پڑا اور ان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب،دوستوں کے علاوہ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شوبز حلقوں نے ندیم برال کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا گی۔

مزید : کلچر