اداکاری کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرحانہ مقصود

اداکاری کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمارے ڈرامے ہمسایہ ممالک میں بننے والے ڈراموں سے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے میں مستقبل میں بھی جو کام کروں گی اس کوبھی شائقین ضرور پسند کریں گے۔

میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اس لئے بہت جلد مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میں شوبز سے کچھ عرصہ کے لئے دور ہوں لیکن اداکاری کا سلسلہ جاری ہے معیاری کام کو ہی ترجیح ہی دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -