برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لایا جائے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لایا جائے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحیدنے برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے دائر درخواست پراٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار بیرسٹر جاویداقبال جعفری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے،ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا چھین کر برطانیہ پہنچایا،کوہ نور ہیرا کسی معاہدے کے تحت یا تحفہ میں برطانیہ کو نہیں دیا گیا،خود ساختہ معاہدے کے نام پرکوہ نور ہیرابرطانیہ کے پاس موجود ہے۔جس معاہدہ لاہور کا ذکر کیا جارہا ہے وہ تخت لاہور اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے درمیان تھا۔قانون کے تحت معاہدہ دو خود مختار حکومتوں کے درمیان ہی ہوسکتا ہے۔ معاہدہ رنجیت سنگھ سے نہیں بلکہ ان کی وفات کے بعد ان کے کم عمر پوتے دلیپ سنگھ کے ساتھ ہوا تھا جن کی عمر اس وقت صرف 7سال تھی۔عدالت سے استدعاہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستانی حکومت کوکوہ نور ہیرے کی واپسی کے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

کوہ نور ہیرا

مزید :

صفحہ آخر -