تحفظ ماحولیات ایجنسی کو واٹر ٹریٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنیکا حکم

  تحفظ ماحولیات ایجنسی کو واٹر ٹریٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنیکا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ ماحولیات ایجنسی کو واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے واسا کی پانی ری سائیکلنگ رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28فروری تک ملتوی کردی۔عدالت کو واٹر کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پانی ری سائیکل کرنے کیلئے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں کے 144 سروس سٹیشنزکا دور کیا گیا،126 واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ مختلف سروس سٹیشنز پر لگ چکے ہیں، زمین سے پانی نکال کر اب سڑکوں کو نہیں دھویا جا رہا، 1 لاکھ 82 ہزار لیٹر پانی روزانہ پہلے زمین سے نکالا جاتا تھا، اب ٹریٹیڈ پانی سے سڑکیں دھوئی جا رہی ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ پانی ری سائیکلنگ پلانٹس کو کون مانیٹر کر رہا ہے؟جس پر واٹر کمشن کے وکیل نے کہا کہ واسا ہی اس کو مانیٹر کرے گا، اس کیس کی مزید سماعت28فروری کوہوگی۔

رپورٹ پیش طلب

مزید : صفحہ آخر