توہین عدالت کی درخواست پر ایئرپورٹ منیجر سول ایوی ایشن کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایئرپورٹ مینجر سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار محمد کاشف کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سول ایوی ایشن نے ڈرائیوروں کی 20 اسامیوں کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں،درخواست گزار نے ٹیسٹ اور انٹریو پاس کر لئے مگر تقرر نہ کیا گیا،جس پر اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیااور عدالت نے 11دسمبر 2019 ء کوان کی درخواست دادرسی کے لئے ایئرپورٹ مینجر سول ایوی ایشن کو بھجوا دی،عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں کیاگیا۔
توہین عدالت