زیرالتوا کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کو طلب کر لیا

زیرالتوا کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کو طلب کر لیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے 10سال سے زیرالتواء کیس میں ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،فاضل جج نے سید فیاض احمد کی درخواست پر حکم جاری کیاہے کہ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز تفصیلی جواب کے ساتھ پیش ہوں،مزید تاریخ نہیں دی جائے گی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ سمال انڈسٹریز نے 1992 ء میں گجرات میں دوسری انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اشتہار دیا، بڑی تعداد میں لوگوں نے ایک کنال اور دو کنال کے صنعتی پلاٹ لینے کیلئے کروڑوں روپے کی رقم جمع کرائی، درخواست گزار نے بھی صنعتی پلاٹ کیلئے 80 ہزار جمع کرائے، انڈسٹریل اسٹیٹ میں باقی رقم پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد ادا کرنا تھی، سرمایہ کاری کیلئے جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کی تگ ودو میں درخواست گزار بوڑھا ہوگیا، محکمہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ادا کی گئی رقم واپس نہیں کررہا، محکمہ کو ادا کی گئی رقم واپس کرنے کاحکم جاری کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر