ڈالر 5پیسے مہنگا، سونے کی قیت بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیت میں 33ارب کا نقصان

ڈالر 5پیسے مہنگا، سونے کی قیت بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیت میں 33ارب کا نقصان

  



کراچی (اکنامک پورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جسکے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مزید232کی کمی سے 40249 پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ 47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا او کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت1150روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ایک تولہ سونے کی قیمت93650روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر5پیسے بڑھ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 154.25روپے اور قیمت فروخت154.35روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154روپے اور قیمت فروخت154.30روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر