اسد عمر سے چینی سفیر کی ملاقات سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

اسد عمر سے چینی سفیر کی ملاقات سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورتحال پر اطمینان ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے چین کے سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرنے سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسد عمر نے کہاکہ منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز تر کیا جائے گا، تمام صوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور عمل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے سی آر (کراچی سرکلر ریلوے) منصوبے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں، ملاقات میں کے سی آر منصوبے سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بینکنگ، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل فنانس، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں میں بی ٹو بی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔چینی سفیر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ چینی فریق کاروبار اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کے مابین ہر طرح کے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔

اسد عمر

مزید : صفحہ آخر