پاناما،گھریلو ساختہ ’نیم آبدوز‘ سے 5 ٹن سے زائد منشیات برآمد

پاناما،گھریلو ساختہ ’نیم آبدوز‘ سے 5 ٹن سے زائد منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاناما (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کے ساحل پر گھریلو ساختہ نیم آبدوز کشتی سے 5 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی اور ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔وزارت عوامی تحفظ نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ریاست پاناما کے ساحل پر ایک گھریلو طور پر تیار کی گئی ’نیم آبدوز‘ سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی ہے۔حکام نے واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز پاناما کے نیشنل ایرونیول سروس کے افسران سمندری حدود میں گشت کر رہے تھے کہ انہیں اس دوران پاناما کے صوبہ ’بوکاس دیل تورو‘ کے قریب دیسی ساختہ ا?بدوز ملی جس میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔حکام نے بتایا کہ آبدوز سے 5 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئی جسے ضبط کرکے تمام ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کا تعلق کولمبیا سے ہے۔
پاناما

مزید :

صفحہ آخر -