احساس آمدن پروگرام سے غریبوں کی زندگی بدل جائے گی،ثانیہ نشتر
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت کا احساس آمدن پروگرام غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے منصوبہ ہے، 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا، حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگچی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ سٹور کا سامان دے گی،60 فیصد خواتین، 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے،اس پروگرام سے نادار اور مستحق افراد کی زندگی بدل جائے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ کاروبار کے لئے فی خاندان 50 سے 60 ہزار کے سامان کی تک حد مقرر کی گئی ہے، حکومت نے احساس آمدن پروگرام کے لئے 15 ارب روپے مختص کردئیے، احساس آمدن پروگرام پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور لیہ میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے 7 اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کشمور، شکار پور، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں پروگرام شروع ہوگا،بلوچستان کے تین اضلاع جھل مگسی، ڑوب اور شیرانی میں بھی آمدن پروگرام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان، پالاس کولائی تورغر، بٹگرام میں امد پروگرام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شانگلہ، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک میں احساس آمدن پروگرام شروع ہوگا۔
ثانیہ نشتر