مراد شاہ سے عاصم باجوہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں پر گفتگو

مراد شاہ سے عاصم باجوہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں پر گفتگو

  



کراچی (آئی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکھر تا حیدر آباد سڑک اور تھر سے چھاچھرو تک ریلوے ٹریک کی منظوری ہو چکی ہے، اس کیساتھ ساتھ سندھ میں کئی منصوبے بنانے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔جمعہ کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے چائنہ دھابیجی اکنامک زون اور سی پیک کے تحت سندھ میں چلنے والے پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے کہا کہ اگر کیٹی بندر کی تعمیر ہوئی یہ بہترین فیصلہ ہو گا،جس سے کاروباری افراد کیساتھ ساتھ عوام کو بھی فائدہ ہو گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی جانب سے سکھر تا حیدر آباد سڑک بنانے اور تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھانے کے ساتھ ساتھ سندھ میں کئی منصوبے بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

عاصم باجوہ ملاقات

مزید : صفحہ آخر