مریم نواز کو والد کی تیمارداری سے دور رکھناظلم ہے، رانا ثناء للہ
فیصل آباد (آئی این پی)سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ گھروں پر اچا نک چھاپے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے جہانگیر ترین خسرو بختیار کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا رہے 19ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا اپوزیشن کے خلاف انتقا می کاروا ئیاں کی جا رہی ہیں مریم نواز کو والد کی تیمارداری سے دور رکھنا اخلاقی بد تمیزی ہے میڈ یا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کی انتقامی کارروا ئی نہیں کی جس طرح کی انتقا می کارروا ئیاں موجودہ حکومت کر رہی ہے۔ سیاسی راہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا بدترین ریاستی دہشت گردی اور اخلاقی جرم ہے،انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں اربوں روپے کمانے والے جہا نگیر ترین اور خسرو بختیار کے آٹے گندم اور چینے کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا تے مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی کو اپنے باپ کی تیمارداری سے دور رکھنا اخلاقی بدتمیزی ہے فوری طور پر انکا پاسپورٹ ریلیز کیا جا ئے انہیں والد کے پاس جا نے دیا جا ئے۔
رانا ثنا ء اللہ