دکھ کی گھڑی میں پاکستان جرمنی کے ساتھ ہے، دفتر خارجہ

دکھ کی گھڑی میں پاکستان جرمنی کے ساتھ ہے، دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) پاکستان نے جرمنی میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جرمنی کے شہر ہناو میں حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اورکئی افراد زخمی ہوگئے،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام جرمنی کے ساتھ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے غم اور دعا وں میں شریک ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ہم اس اندوہناک واقعے میں ترک شہریوں کے جاں بحق ہونے پرترکی کی حکومت کے ساتھ بھی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام اور غیر ملکیوں سے دنیا میں نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نسلی بنیاد پر تعصب کے رویوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا نفرت تعصب کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ بننے والے محرکات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔پاکستان جرمنی اور دیگر تمام ہم خیال ریاستوں کے ساتھ مل کر اسلام سے نفرت کے رویہ پر قابو پانے اور اس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ دنیا میں بین المذاہب اور مختلف تہذیبوں میں ہم آہنگی فروغ پائے اور دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ آخر