برطانوی وفد کا پولیس سروس سنٹر اسلام آباد کا دورہ، سہولتوں کا معائنہ

  برطانوی وفد کا پولیس سروس سنٹر اسلام آباد کا دورہ، سہولتوں کا معائنہ

  



اسلام آباد(این این آئی)برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پولیس سروس سنٹر ایف سکس کا دورہ کر کے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کیلئے شروع کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا، غیر ملکی وفد کی قیادت برطانوی مئیر آف ہائی ویکومب سیو ہینارڈ کر رہے تھے،  وفد نے پولیس کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے شروع کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا، میئر ہائی ویکو مب نے کہاکہ بہترین کمانڈ کی بدولت اسلام آباد پولیس کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، پولیس کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

برطانوی وفد دورہ

مزید : صفحہ آخر