گوگل نے 600 موبائل فون ایپس پر پابندی لگا دی

  گوگل نے 600 موبائل فون ایپس پر پابندی لگا دی

  



نیویارک(آئی این پی)گوگل نیصارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا پر پلے سٹور میں دستیاب 600 سے زائد ایپس پر پابندی لگا دی ہے گوگل نے پابندی کا شکار ہونے والی ایپس کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں مگر یہ بتایا ہے کہ ان ایپس کو ساڑھے 4 ارب مرتبہ ڈان لوڈ کیا گیا اور ان کے بنانے والے افراد چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں مقبول ترین ایپس بھی شامل ہیں،گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا نظام بنا لیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو اشتہارات کے ذریعے تنگ کرنے والی ایسی ایپس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

موبائل فون ایپس

مزید : صفحہ آخر