کنٹینرز کی ٹیکس چوری سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت، 759 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    کنٹینرز کی ٹیکس چوری سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت، 759 ملزمان کے خلاف ...

  



پشا ور (مانیٹرنگ ڈیسک)طورخم بارڈر کے 350 کنٹینرز کی ٹیکس چوری اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ٹیکس چوری کے الزام میں 759 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔رواں سال 2 فروری کو طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی 350 کنٹینرز کے کلیئرنس کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اب اِس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور کسٹم انٹیلی جنٹس کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزام میں طورخم ٹرمینل آپریٹرز، کسٹم عملہ، کسٹم کلیئرنس ایجنٹس، درآمدگان اور ڈرائیورز سمیت 759 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 350 کنٹینرز میں سے 271 کنٹینرز کی ٹیکس ڈیوٹی کا ریکارڈ درست ہے جبکہ دیگر گاڑیوں کے ٹیکس ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔

کنٹینرز

مزید : صفحہ آخر