خواہش ہے حج کو مرحلہ اور پرائیویٹ کر دیا جائے، وزارت صرف مانیٹرنگ کرے: پیر نور الحق

خواہش ہے حج کو مرحلہ اور پرائیویٹ کر دیا جائے، وزارت صرف مانیٹرنگ کرے: پیر ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور کے زیر اہتمام حج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے حج کو مرحلہ وار پرائیویٹ کر دیا جائے،وزارت مذہبی امور صرف اتھارٹی کی حیثیت سے ما نیٹر نگ کرے۔ سرکاری حج پیکج سستا کرنا وزیر اعظم کا واضح حکم، پرائیویٹ حج سکیم بھی ہماری ہے، جلد پالیسی دیں گے، گزشتہ سال بھی میرٹ پر 104کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کیا،اب بھی میرٹ پر الاٹ ہو گا۔ حج کو بزنس کی بجائے عبادت کی نظر سے دیکھا جائے۔ وزیر اعظم کے حکم پر حج کو ملائیشیا کی طرز پر لانے کے اقدامات اگلے سال سے کریں گے۔ہماری بھی حج پالیسی لانگ ٹرم بنانے کی خواہش ہے۔ حج فارمولیشن کمیٹی رکاوٹ بنی،سرکاری حج کیلئے عمارتیں اچھی لی جا سکتی ہیں، اس کیلئے حج پیکج مہنگا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم اس کے حق میں نہیں، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو آئندہ حج پالیسی کی مشاورت میں شامل کر یں گے جو تجاویز قابل عمل ہیں،ہوپ کی پالیسی کے ذریعے صد ر چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری کو چیمبر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا پرائیویٹ سکیم کی پا لیسی کا اعلان میں تاخیر سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔سرکاری سکیم کا حج کرایہ ایک لاکھ 32ہزار اور ایک لاکھ 40ہزار رکھا گیا ہے،اس کے مقابلے میں پرائیویٹ سکیم کا کرایہ ایک لاکھ 65ہزار اور ایک لاکھ 85ہزار رکھا گیا۔ وزارت سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا حج کرایہ یکساں رکھنے میں کردار ادا کرے، حج پالیسی میں چیمبر کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور الحاج جاو ید اختر نے خطاب کرتے ہوئے شاندار حج پالیسی دینے پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر پیر نو ر الحق قادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،سستا سرکاری حج واقعی بڑا کارنامہ ہے۔ وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کیلئے بھی ریال کی قیمت 41روپے 50 پیسے فکس کرے، کاٹا گیا کوٹہ بحال کرنے کیساتھ ساتھ 50والوں کا کوٹہ بڑھا یا جائے۔ چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ سکیم کی پالیسی نہ آنے کی وجہ سے نان رجسٹر ڈایجنٹ نے بکنگ شروع کر دی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح پھر لوٹ مار کا سیکنڈل سامنے آسکتا ہے۔ پیکجز اور مانیٹرنگ کے حوالے سے ہم نے تجاویز دیدیں ہیں، ان کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے، ہر کمپنی سے ہر سال گارنٹی لینے کی بجائے حج آرگنائزر کے جمع شدہ HCFفنڈ کو گارنٹی تسلیم کیاجائے۔ شاہد رفیق نے CDCمیں زمینی حقائق کے برعکس فیصلوں پر تو جہ دلاتے ہوئے کہا حج آرگنائزر کا جہاں قصور ہے، اس کو سزا دی جائے، حج کی بلاوجہ کی بلیک میلنگ، ایئر لائنز کی کوتاہی حج ویزہ نہ لگنے کی سزا حج آرگنائز ر کو دینا زیادتی ہے، لانگ ٹرم پالیسی وقت کی ضرروت ہے، مانیٹرنگ کے نظام کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا حج وعمرہ ایکٹ فور ی منظور کیا جائے،SPAکو فا ئنل کرنے سے پہلے ہمارے ساتھ مشاورت کی جائے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے آخر میں شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا زیارت کے حوالے سے ایکٹ آخری مرحلے میں ہے،عمرہ کیلئے بھی قانون سازی کریں گے۔شاہد رفیق نے اچھی توجہ دلائی ہے،حج کا کرتار پور سے موازنہ نہ کیا جائے،حج 40روز کی ایکسر سائز ہے،کرتار پور 4گھنٹے کی مسافت ہے،وفاقی وزیر نے 30لاکھ حجاج کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر خادم حرمین شرفین کو زبردست خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا سعودی وزیر حج کہتے ہیں، 12ذوالحج کو حج مکمل ہوتے ہی اگلے حج کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔سید ناظم حسین شاہ، سینئر نائب صدر نے بھی خطاب کیا،آخر میں جاوید اختر نے وفاقی وزیر کو غلاف کعبہ پیش کیا۔شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمد نے بھی صدر عرفان اقبال اور پیر نور الحق قادری کو غلاف کعبہ پیش کیا۔

پیر نورالحق

مزید : صفحہ آخر