وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈورپھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے پر رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈورپھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے پر رپورٹ طلب ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی لاہور کے علاقہ چوک ناخدا میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرکے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کو نہ روکنا متعلقہ پولیس کی غفلت ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر