لندن کانفرنس میں غیر ملکی سرمایہ کاری پالیسی فروغ پائے گی،صاحبزادہ جہانگیر

لندن کانفرنس میں غیر ملکی سرمایہ کاری پالیسی فروغ پائے گی،صاحبزادہ جہانگیر

  



اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیراعظم کے مشیر کامرس وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے صاحبزادہ جہانگیر مشیر برائے سرمایہ کاری اور تجارت برطانیہ یورپ کی ملاقات، ایڈوائزر مشیر سرمایہ کاری اور تجارت برطانیہ یورپ ناصرسلمان بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ جہانگیر نے یورپ برطانیہ میں بزنس گروپس کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے پیش رفت کا بتایا۔صاحبزادہ جہانگیر نے بتایا کہ لندن کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت کی پالیسی کو فروغ حاصل ہو گا۔عبدالرزاق داؤد نے کہا حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارت کیلئے مکمل کاروباری ماحول فراہم کررہی ہے،انھوں نے صاحبزادہ جہانگیر کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں مشیر اوورسیز زلفی بخاری سے صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات ہوئی،ایڈوائزر ٹو مشیر سرمایہ کاری تجارت برطانیہ یورپ ناصرسلمان اور سٹاف آفیسر مشیر سرمایہ کاری تجارت برطانیہ یورپ چودھری ریاض بھی ملاقات میں موجود تھے،صاحبزادہ جہانگیر نے زلفی بخاری کی قیادت میں اوورسیز وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت درست معنوں میں اوورسیز کے مسائل کا حل اور انھیں درکار سہولیات میسر آرہی ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ نہ صرف سفارت خانوں میں انکے لئے ڈیسک قائم کئے ہیں بلکہ غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانی واپس پاکستان آگئے۔

صاحبزادہ جہانگیر

مزید : صفحہ آخر