پی ایچ ڈی والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے: شفقت محمود

پی ایچ ڈی والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے: شفقت ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے 50ہزار طلبا وطالبات کی سکالرشپ کیلئے5ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں طالبعلم وسائل نہ ہونے پرتعلیم سے محروم نہ رہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو د نے کینئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایچ ڈی کرنیوالے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے۔ پاکستان میں ریسرچ کامعیار اعلی درجے کا ہے،19 جنوری کو پہلی بار ملک میں یوم تحقیق منایا گیا۔وفاقی و ز یر تعلیم نے کہا کہ حکومت ہائر ایجو کیشن کے فنڈز میں کمی نہیں کرے گی، حکومت نے50ہزار طلبا طالبات کی اسکالر شپ کیلئے5ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنا پر تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، اعلی تعلیم حاصل کرنیوالوں کو ملک اور معاشرے کو خدمت کرکے واپس بھی لوٹانا چاہیے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒنے اپنی11اگست کی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ہر شہری کو مذہبی آزاد ی ہوگی، آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے، جس کیلئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر