ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

  



اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) بورڈ نے ماہانہ پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی۔12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق ای او بی آئی بورڈ کی منظوری کے بعد ماہانہ پنشن 8500 روپے ہوگئی ہے جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

ای او بی آئی

مزید : صفحہ آخر