چین کی جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آگئے

چین کی جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آگئے

  



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)خطرناک کورونا وائرس کے مرکز چین کے صوبہ ’ہوبئی‘ کے باہر بھی جیلوں میں وائرس کے نئے کیسز سامنےٓگئے ہیں جن میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی جبکہ غلفت برتنے پر اعلیٰ حکام کو برطرف کردیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے دو جیلوں میں 234 کیسز سامنے آئے ہیں اور تمام کیسز وائرس کے مرکزی صوبہ ’ہوبئی‘ سے باہر کے ہیں جس کی وجہ سے ذمہ داروں کو معطل کردیا گیا ہے۔خوفناک وائرس کے کیسز چین کے شمالی صوبہ’شاسڈونگ‘ اور مشرقی صوبہ ’ڑجیانگ‘ کی جیلوں میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبہ ہوبئی کے باہر وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 258 تک پہنچ گئی ہے۔ ہوبئی کے بعد چین میں یہ وہ مقام ہیں جہاں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے اآئے ہیں۔

کورونا وائرس

مزید : صفحہ آخر